سوات (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل کے گاؤں کانجو میں بدھ کی شام نامعلوم دہشت گردوں نے سینئر صحافی، شیرین زادہ کے ساتھ ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں ہم نیوز ٹی وی کے بیوروچیف و سینئر صحافی شیرین زادہ کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمران کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
#Cop protecting #journalist #ShireenZada in #Swat is gunned down this evening. "The cop was returning after he dropped me at my home. It is target-killing and attackers may have planned my assassination but found the cop soft target to take out," Shireenzads told #FreedomNetwork pic.twitter.com/zstRIPda14
— Freedom Network | فریڈم نیٹ ورک (@pressfreedompk) March 11, 2020
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان ڈیوٹی کر کے موٹرسائکل پر سوار ہوکر مینگورہ اپنے گھر جارہا تھا کہ کانجو میں نیشنل بنک کے قریب ان کو شہید کردیا گیا۔ نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
سوات میں سنئیر صحافی شیرین زادہ کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شیرین زادہ کے مطابق عمران انھیں گھر پر چھوڑ کر واپس جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کرکے شہید کردیا
— Islamuddin Sajid ???????? (@islamudinsajid) March 11, 2020
شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ گزشتہ رات گیارہ بجے سوات کے پولیس لائن میں ادا کی گئی جہاں پر ان کو سلامی بھی پیش کی گئی اور اج دس بجے پولیس اہلکار عمران کی نمازجنازہ دوبارہ اپنے ابائی گاوں سیر تلیگرام میں ادا کی گئی، مرحوم کے چار بچے ہیں اور وہ گزشتہ دو سالوں سے صحافی شیرین زادہ کیساتھ سیکورٹی پر معمور تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک مقامی صحافی جاوید اللہ کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔
ملک بھر میں پچھلی دو دہائیوں کے دوران تشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں 100 سے زیادہ صحافی شہید ہو چکے ہیں، لیکن ان میں سے کسی ایک بھی صحافی کے قاتلوں کو سزا نہ ملی اور مقتولین کے لواحقین بھی انصاف سے محروم ہی رہے۔