کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوگیا، عدالت نے مجرم افسر زیدی اور معصوم کو سات سات سال قید کی سزا سنادی۔
کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ملزمان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہو گیا۔ اے ٹی سی نے مجرم افسر زیدی اور معصوم کو 7 ،7 سال قید کی سزا سنا سنادی۔
عدالت نے مجرموں پر 45 ،45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ مجرم افسر زیدی کو رینجرز نے پاکستان بازار سے گرفتار کیا تھا اور اس کی نشاندہی پر 10 کلاشنکوف، ایل ایم جیز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ مجرم افسر زیدی کے خلاف 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔