اسلام آباد (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پاکستان میں وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق مریض کا تعلق پنجاب سے ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا، جسے آئی سی یو میں رکھا گیا مگر وہاں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔
متاثرہ شخص کی شناخت غلام عمران کے نام سے ہوئی تھی جو پنجاب کے ضلع حافظ آباد کا رہائشی تھا اور تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا، جاں بحق ہونے والا عمران نے چودہ روز قرنطینہ میں بھی گزارے تھے۔