جنوبی وزیرستان: کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مرکز میں دھماکا، 3 دہشت گرد ہلاک، 9 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مقامی مرکز میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی دور آفتادہ علاقہ کشمیر کنڑ میں واقعہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ایک مرکز میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے اس دھماکہ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 9 زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ضلع ٹانک میں شہید کرنل مجیب الرحمن پر ہونے والے حملے میں ملوث دہشت گرد بھی زخمی ہوگئے ہیں ان زخمیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں