اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کردی، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 53 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ عالمی بینک نے بھی 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان بھی معاہدے جلد متوقع ہے، کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فنڈز این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔
اے ڈی بی کی طرف سے 5 کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔