کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا نے کورونا کے پیش نظر پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات 25 اپریل کو ہونے تھے جو کہ اب ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا میں اب تک 59 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
Breaking : General Election can't be held on April 25th – Election Commission https://t.co/aXtAUISWL7
— Azzam Ameen (@AzzamAmeen) March 19, 2020
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سری لنکا میں سفری پابندیوں کے ساتھ کچھ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 826 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افرادکی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 728 ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 86 ہزار 676 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک چکا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ان دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔
گزشتہ روز کورونا وائرس سے ہونے والی دو ہلاکتوں میں سے ایک مردان اور دوسری پشاور میں ہوئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 451 سے زائد ہوچکی ہے۔