طالبان کا کورونا وائرس سے متعلق طبی عملے کے تحفظ کا وعدہ

کابل (ڈیلی اردو/این این آئی) افغان طالبان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کام کرنے والے عالمی اداروں اور ان کے کارکنوں کے تحفظ کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں عالمی وبا سے لڑنے میں تعاون کا اعلان کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق طالبان ایک بیان میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے زیر کنٹرول علاقوں میں ادویات، طبی امداد اور ضروری مشینری بھیج دیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے برادر کاروباری حضرات اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری کی روشنی میں بحران کے وقت میں اپنے ساتھ والے لوگوں سے تعاون کریں۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے بیان میں کہا کہ وائرس خدا کی نافرمانی اور گناہوں کی سزا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں اب تک کورونا وائرس کے 22 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

طالبان کی جانب سے عالمی اداروں کو ملک میں کورونا وائرس کے خلاف طبی امداد جاری رکھنے کی اجازت کو مثبت خیال کی جارہا ہے کیونکہ ماضی میں اس طرح کی پالیسی نہیں اپنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں