کورونا وائرس: ایران نے تعاون کی امریکی پشکش مسترد کردی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کو امریکی امداد کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کا پیدا کردہ مسئلہ ہو سکتا ہے۔

ٹی وی پر اپنے خطاب میں ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہاامریکہ نے متعدد بار کورونا وائرس کے خلاف تعاون کی پیشکش کی ہے، جس کے بارے میں یہ شبہ ہے کہ یہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، امریکی پیشکش اس وجہ سے بھی عجیب ہے کہ وہ خود کورونا کے خلاف طبی سہولیات کے فقدان کا سامنا کر رہا ہے۔

ايران نئے کورونا وائرس سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے۔ اتوار کے اعداد و شمار کے مطابق ايران ميں کووڈ انيس (کررونا) کے مريضوں کی تعداد 20,610 ہے جبکہ وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈيڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں