ریاض (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی شاہ سلمان نے آج شام سے 21 دن کے لیے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو روزانہ شام 7 سے صبح 6 بجے تک 21 دن جاری رہے گا۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان نے پیر کی شام سے ملک بھر میں 21 روزہ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ایک چوتھائی کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کرفیو کا اطلاق رات سات بجے سے صبح کے درمیان ہو گا۔
#SaudiArabia’s King Salman bin Abdulaziz orders curfew from 7 pm to 6 am for a period of 21 days, effective from Monday evening, to limit the spread of #coronavirus in the Kingdom.#COVID_19https://t.co/ASxDlynjbm pic.twitter.com/d2HqT9S2Ar
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) March 22, 2020
واضح رہے کہ کچھ دن قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے سعودی حکومت نے لوکل فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔
ملک میں ضروری نقل و حرکت جس میں مریضوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر پابندی نہیں، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور میڈیکل اسٹاف کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہسپتال جاتے ہوئے یا باہر آتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے مخصوص لباس کا استعمال کیا جائے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ایجنسیز، اور لوکل بسیں اور ٹیکسیاں پابندی پر عمل کریں ورنہ بھاری معاوضے کی صورت میں سزا دی جائے گی۔
سعودی عرب میں اب تک 511 افراد میں کووڈ 19 (کررونا وائرس) کی تشخیص ہو چکی ہے جو اب تک خلیج ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ اتوار کے روز سعودی عرب میں 119 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
اب تک خطے میں سعودی عرب اور کویت کی جانب سے سب سے کڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
اس قبل سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ابھی مزید مشکلات باقی ہیں کیونکہ ملک کو تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث بھی مشکلات کا سامنا ہے۔