راجن پور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 5 دہشت گرد گرفتار، دو بم برآمد

راجن پور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عربی ٹبہ روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر بی ایل اے کے مزید دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج غلام عباس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دو ریموٹ کنٹرول بم برآمد ہوئے جو 3 سے 5 کلو وزنی تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بموں کو ناکارہ بنا دیا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گرد اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں