نیو یارک (ڈیلی اردو) کورونا وائرس دنیا بھر میں انسانوں کو جکڑنے میں مصروف ہے۔ جان لیوا وبا سے 196 ممالک میں 21 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 794 سے زائد ہے۔ 1 لاکھ 14 ہزار 703 سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 264 ہوگئی ہے۔ فرانس میں مزید231 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 1 ہزار 331 ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 233 ہے۔
ایران میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 77 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 27 ہزار 17 ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 37 ہزار 323 ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 206 ہے۔
اس عالمی وبا سے اسپین میں 3 ہزار 445 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 47 ہزار611 ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 64 ہزار671 ہوگئی ہے جبکہ یہاں اب تک 909 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس اب تک 7ہزار 503 افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔یہ وائرس اٹلی میں 74 ہزار 386 افراد کو بیمار بھی کر چکا ہے۔
پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 1102 تک جا پہنچی ہے جب کہ 8 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔