بیجنگ (ڈیلی اردو) کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد چین کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے لگی ہیں۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دیوار چین کو دو ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے پہنچ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لوگوں کو اسکریننگ کے بعد دیوار چین پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1204 تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے 197 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 5 لاکھ 32 ہزار 263 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 350 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔