کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے طبی آلات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ائیر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر 12 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ تین دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ تیسرا جہاز ہے۔
#ChinaPakSolidarity China In Action:A chartered plane with Chinese medical team& supplies has taken off. Amb. Yao Jing and FM Shah Mahmood Qureshi will receive them at airport. Please follow.#COVID19Pakistan! @ArifAlvi@ForeignOfficePk@MFA_China pic.twitter.com/A7u2fhOMQS
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) March 28, 2020
گزشتہ روز چینی حکومت نے شہر کنمنگ کے ائیر پورٹ سے 56 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیجا تھا۔ جب کہ اس سے قبل 25 مارچ کو بھی چین سے این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر ایک طیارہ کراچی پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے علی بابا کے بانی جیک ما نے پاکستان سمیت چند ایشیائی ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان دینے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اب تک متاثرین کی تعداد 1408 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہے۔