جنیوا (ڈیلی اردو) مہلک کورونا وائرس دُنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 30 ہزار 894 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 لاکھ 64 ہزار 941 افراد متاثر ہوئے۔
کورونا وائرس سے امریکا میں 1 لاکھ 23 ہزار 750 افراد، اٹلی میں 92 ہزار 472 جبکہ چین میں 81 ہزار 439 افراد افراد متاثر ہوئے جبکہ امریکا میں 2 ہزار 227 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 23 افراد ہلاک ہوئے جبکہ چین میں اب تک 3 ہزار 300 افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں 5 نئی اموات ریکارڈ کی گئیں۔
اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 73 ہزار 235 افراد متاثر ہوئے جبکہ 5ہزار 982 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں 57 ہزار 695 افراد متاثر جبکہ 433 افراد ہلاک ہوئے۔
فرانس میں کورونا وائرس سے 37 ہزار 575 افراد متاثر ہوئے جبکہ 2 ہزار 314 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک ایران میں 35 ہزار 408 افراد متاثر جبکہ 2 ہزار 517 جاں بحق ہوئے۔
برطانیہ (لندن) میں 17 ہزار 89 افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 19 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ میں 14 ہزار 76 افراد متاثر جبکہ 264 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 583 افراد متاثر جبکہ 152 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کوریا میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 1526 افراد متاثر ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 سے زائد کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1526 ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔