اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے ایک تبلیغی سمیت 3 افراد چل بسے جس کے بعد اس جان لیوا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔
دو اموات کراچی اور ایک ایبٹ آباد کے ہسپتال میں ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے سندھ میں کورونا وائرس سے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد نمونیہ اور کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، جس کے بعد اب تک سندھ میں کورونا وائرس سے 3 اموات ہو چکی ہیں، تینوں افراد کی عمریں 70 سال سے زیادہ ہیں۔
ایبٹ آباد میں انتقال کر نے والا متوفی میجر ریٹائرڈ الیاس ہسپتال میں زیرِ علاج تھا، جو ایک ہفتے قبل ہی تبلیغ سے لوٹا تھا۔
ایبٹ آباد میں کرونا وائرس مرنے والےمرحوم میجر ریٹائرڈ الیاس ایبٹ آباد کیہال قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے pic.twitter.com/48ei7GMlyL
— Nasir zada (@nasarzada1) March 29, 2020
آزاد کشمیر میں مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی، وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
تبلیغی مرکز ( البدر مسجد) میں کورونا کے خاتمے کے لیے جراثیم کش سپرے
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد کورونا کے خاتمے کے لیے مرحلہ وار طور پرصفائی اور جراثیم کش سپرے کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ #PMRUKP #KPFightsCorona pic.twitter.com/WL7mLgUL2I— Deputy Commissioner, Abbottabad (@DC_abbottabad) March 29, 2020
انہوں نے بتایا کہ ان 4 میں سے 2 مریضوں کا تعلق بھمبر اور 2 کا تعلق میر پور سے ہے، میر پور میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد پولیس اسٹیشن میں تبلیغی جماعت والوں کے سافٹ ویئر بدلنے کیلئے ڈک لوئیس پریڈ کے ہوش ربا مناظر pic.twitter.com/nKDRtTgx7X
— عمرانیم حجازیم (@United_World__) March 28, 2020
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 26 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1530 ہوگئی، اس موذی وائرس سے اب تک ملک بھر میں 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کی پنجاب میں 558 افراد، سندھ میں 481، خیبر پختون خوا میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد میں تصدیق ہوئی ہیں۔
ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 28 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج سے اسپرے کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
ادھر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ایدھی سروس پنجاب میں روزانہ 6 سے 7 مشتبہ کورونا مریضوں کی میتیں اٹھا رہی ہے۔
فیصل ایدھی صاحب کا کہنا ہے کہ ایدھی سروس پنجاب میں روزانہ 6 سے 7 کورونا مشتبہ مریضوں کی میتیں اٹھا رہی ہے،،، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا سے لڑنے کیلئے aggressive testing کریں اور isolate ہو جائیں، pic.twitter.com/d0YcBRPz9M
— Shafa (@FarhanShahneela) March 28, 2020
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وبا پھیلنے کے خدشے اور حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے ایدھی کے سرد خانے بند کر دیے گئے ہیں۔