کررونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 55 تک پہنچ گئیں، 4004 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4004 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 55 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 17، پنجاب میں 15، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی کورونا سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

آج بروز منگل ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 109 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 95 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 10، کشمیر 3 اور اسلام آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ پہلی ہلاکت بھی ہوئی۔

آج بروز منگل ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 249 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 95 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب 86 کیسز، سندھ 54 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 10، کشمیر 3 اور اسلام آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ پہلی ہلاکت بھی ہوئی۔

ادھر بھارت میں کررونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4421 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 114 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 534 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی اور تمل ناڈو میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 13 لاکھ 49 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 74 ہزار 816 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں