لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے ایک 34 سالہ شخص کو کنگز کالج ہسپتال سے تین ماسک چوری کرنے کے الزام میں 12 ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو ہر ماسک پر ایک ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
A man has been #jailed for stealing face masks from a hospital in #Lambethhttps://t.co/E6Kp1NlVKj pic.twitter.com/CwOgizO0Nk
— Metropolitan Police (@metpoliceuk) April 8, 2020
خیال رہے کہ برطانوی میٹروپولیٹن پولیس گذشتہ اتوار ک ایک 34 سالہ شخص جس کی شناخت لیرون حسین کے نام سے کی گئی کو وسطی لندن کے ‘ Lambeth’ سے حراست میں لیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے کنگ کالج ہسپتال سے 3 ماسک چوری کیے اور وہ پکڑا گیا تھا۔
ملزم کو منگل کے روز برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد 12 ہفتے قید کی سزا سنائی۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس سے قبل ان میڈیکل ماسک کی قیمت چار ڈالر سے زیادہ نہیں تھی مگر اب یہ دوگنا ہو کر8 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ملزم نے بھی ہسپتال سے ماسک چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ماسک چوری پر تین ماہ قید کی سزا کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اس پر لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔