اسلام آباد (ڈیلی اردو) ضلعی انتظامیہ نے کوٹ ہتھیال، بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کو ڈی سیل کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کے مریض سامنے آنے پر دونوں علاقے سیل کیے گئے تھے جنہیں اب ڈی سیل کیا گیا ہے تاہم شہزاد ٹاؤن کی گلی نمبر 6، کوٹ ہتھیال میں بلال مسجد اور مکی مسجد کے علاقے بدستور لاک ڈاون رہیں گے۔
How do we plan our response in Islamabad? Bara Kahu, Shahzad Town and H-9 were sealed because of more than 5 positive cases. After massive screening they were desealed. Our next danger area is near Tarlai. All of it is planned here ????????Nerve Center of Islamabad Administration pic.twitter.com/LOm11UW3Ry
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) April 9, 2020
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی سیل کیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 پر عملدرآمد جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن سے کورونا کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد علاقوں کو سیل کرکے وہاں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔
اسلام آباد میں آج کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آچکے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 102 ہوگئی ہے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی ہے۔