لاہور (اے ڈی شہزاد) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے سرپرست اعلیٰ گلزار احمد چوہدری، قائم مقام چیئرمین اعجاز احمد بٹ، وائس چیئرمین طلعت عباس شاہ، مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں کے نام پر میڈیا مالکان کو نوازنے کا حکومتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے وزیر اطلاعات کے الفاظ سے ظاہر ہوا ہے کہ حکومت صحافیوں کے لئے نہیں بلکہ میڈیا مالکان کے لئے ہمددریاں رکھتی ہے، ملک بھر میں صحافیوں کو امدادی پیکج کی فراہمی کا اعلان کیا جائے۔ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری اور ترجیح بنیادوں پر علاقائی صحافیوں اور ہاکرز کو امدادی رقم راشن فراہم کرے۔ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ) کے مرکزی عہدیداروں نے پنجاب حکومت نے جس پیکج کو صحافتی پیکج کا نام دیا اس کا ہم صحافی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ مذکورہ پیکج میڈیا ہاؤسز کو نوازنے کی ایک ترکیب ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایسے صحافی جو کہ میڈیا مالکاں اور چھوٹے اخبارات میں کام کررہے ان کے خاندانوں کے بارے میں اقدامات کرے اور کارکن صحافیوں کے لئے بلا تفریق چھوٹے بڑے اداروں کے سہولیات اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے۔
آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ایسے اقدامات نہ کیے تو کس طرح سے ڈمی اخبارات کو ریگولرٹی سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں اور کن کاروباریوں کو صحافت کے نام پر حکومتی ارکان اور سرکاری ملازمین بالخصوص ڈی جی پی آر پنجاب کا عملہ ذاتی مفادات حاصل کرکے نوازتا ہے بہت جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ اے پی جے سی کے مرکزی عہدیداروں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں شہریوں کو امدادی ریلیف کی فراہمی میں سرگرم ہے وہاں علاقائی سلح پر صحافیوں اور ہاکرز کو بری طرح نظر انداز کرکے انصاف کے ساتھ ساتھ مقامی صحافیوں اور ہاکرز کا معاشی قتل بھی کیاجارہا ہے۔ مشکل حالات میں علاقائی سلح پر کام کرنے والے صحافیوں اور اخبارات کو فروخت کرنے والے ہاکرز کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (اے پی جے سی) کا مطالبہ ہے کہ علاقائی صحافیوں اور ہاکرز کے لئے بھی 10 ارب کا امدادی پیکج مختص کیا جائے تاکہ علاقائی صحافیوں اور ہاکرز کی بھی مالی مدد کی جاسکے۔
آل پاکستان جرنلسٹس کونسل نے وزیر اعظم عمران خان سمیت بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علاقائی صحافیوں اور ہاکرز کی مالی معاونت کے لئے عملی قدم اٹھاکر ان کو درپیش مسائل و مشکلات کا ازالہ کرے۔