چمن (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے متعصل افغان شہر اسپین بولدک میں مقامی کمانڈر کے بھائی کی گاڑی کے قریب دھماکے تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار کے سرحدی شہر اسپین بولدک میں واقعہ پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا جو کہ پاکستان کی سرحد کے قریب علاقے میں ہوا۔
#Afghanistan, at least three people were killed while two injured, when a vehicle was hit by an #IED in bordering town Spin Buldak close to #Pak_Afghan border, the target was the brother of local prominent commander, the sound was also heard in #Chaman border town of #Pakistan
— ???????? (@Info_Balochistn) April 10, 2020
واقعہ میں مقامی کمانڈر سردار محمد اچکزئی کے بھائی میر محمد کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 3 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔