بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، بچی سمیت 4 شہری زخمی

راولپنڈی (کاشف محمود) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں بچی سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے شاردہ، ددنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں مارٹر گولے فائر کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھری اور بسن والی گاؤں کی 15 سالہ بچی سمیت4 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو موثر اندار میں نشانہ بنایا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال بھارتی فوج ایل او سی پر اب تک 708 بار اشتعال انگیزیاں کرچکی ہے جس سے 2 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں