پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 47 نئے مصدقہ متاثرین سامنے آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 744 ہو گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
47 new cases confirmed in past 24 hours taking the tally to 744. 3 more deaths, all with history of Tableegh travel (52, 65, 80 yrs old), were reported taking the tally to 34. 3 more patients recovered taking tally to 145 in KP. 4,305 total tests conducted #coronavirusinpakistan pic.twitter.com/GNUCFsx4iC
— Health Department KP (@HealthKPGovt) April 12, 2020
جاں بحق ہونے والے تینوں افراد تبلیغی جماعت کے اراکین تھے اور گذشتہ دنوں میں تبلیغ کے سلسلے میں سفر کرتے رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 52، 65 اور 80 برس تھی۔ صوبے میں اب جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 4305 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 145 ہے۔
خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 5232 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 91 ہے۔