اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، رکن پارلیمنٹ سمیت متعدد فلسطینی گرفتار

رام اللہ (ڈیلی اردو) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سابق اسیران اور ایک رکن پارلیمنٹ محمد ابو طیر سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ البیرہ میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی پارلیمنٹ کے القدس سے بے دخل رکن محمد ابو طیر کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران انہیں حراست میں لے لیا۔

ادھر مغربی رام اللہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ابراہیم ابو رداحہ اور مشرقی القیلیہ کے عزون قصبے سے سابق اسیر احمد موسیٰ، البیرہ سے شادی محمد حسانہ اور بیت لحم سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے 69 سالہ حماس رہ نما محمد ابو طیر کو اکتوبر 2010ء کو القدس سے بے دخل کر دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں