شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے تبادلے میں نائیک عادل شہزاد نے جام شہادت نوش کیا۔

‏شہید عادل شہزاد ضلع مانسہرہ کے گاؤں کریڑ کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید ہو گئے تھے۔ 23 سالہ شہید مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا اور 31 سالہ سپاہی محمد شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں