پاکستان میں کورونا وائرس سے 95 افراد جاں بحق، 5487 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5487 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 95 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 255 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

آج اب تک پنجاب میں 192 کیسز اور 3 ہلاکتیں، سندھ میں 41 کیسز ایک ہلاکت، گلگت بلتستان میں 9 کیسز، بلوچستان ایک جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک 61800 سے زائد افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب گزشتہ ایک دن میں 2800 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کو بھی فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آج دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 9ہزار 453 سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے ایک لاکھ 18 ہزار 505 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث عالمی معیشت منجمد ہوکر رہ گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں