جنوبی وزیرستان: ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نرس نے دوران ڈیوٹی خودکشی کرلی

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نرس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلطان محمد کے مطابق فرزانہ چمن نامی نرس نے خودکشی کرلی ہے۔ ایم ایس نے بتایا کہ نرس فرزانہ چمن زوجہ قدیر احمد ایک بیٹی کی ماں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی سے تنگ آکر خودکشی کی۔

انہوں نے کہا کہ نرس کو تشویش ناک حالت میں ایمرجنسی پہنچایا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ نرس نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں