پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے متنی میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات متنی کے علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملبے تلے دبنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ چار افراد کو ملبے تلے سے نکال کر ان کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
ریسکیو1122 پشاور / چھت منہدم
متنی کے قریب کچے مکان کی چھت مہندم
4افراد کے ملبے تلے موجودگی پر ریسکیو1122 کا سرچ آپریشن جاری
ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے ماں اور تین بچوں کو ملبے تلے سے نکال لیا
ماں، دو بیٹیاں اور ایک بچہ جانبحق
تمام افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا pic.twitter.com/ckRYFfq898
— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) April 15, 2020
جاں بحق افراد کی شناخت مسماۃ (م) 40 سال، خدیجہ 8 سال، بشری 5 سال اور موسی 4 سال کے نام سے ہوئی ہے۔