بھارتی فوج کا شوپیاں اور کشتواڑ میں سرچ آپریشن، 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگری جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں اور ضلع کشتواڑ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے درندگی کی نتہا کرتے ہوئے جعلی مقابلوں کے دوران مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دو نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کا ضلع شوپیاں کے علاقے کیگم اور دیرو میں نام نہاد آپریشن جاری ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دو نوجوانوں کو ضلع کشتواڑ میں گولیاں ماری گئیں۔ جبکہ تاحال قابض بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن تاحال جاری ہے جس میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر توپوں کا استعمال کرنے لگی، چار روز قبل بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران کپواڑہ میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں