ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کے باعث تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعے کو شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ رواں برس کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اختیار کی گئی تدابیر کے پش نظر مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔
Saudi Arabia's Grand Mufti has decreeed that Muslims must pray nightly Ramadan taraweeh prayers and Eid prayer at home if the coronavirus disease persistshttps://t.co/C2DZa5EV20
— The New Arab (@The_NewArab) April 17, 2020
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر وبا کا پھیلاؤ ماہ مبارک میں بھی جاری رہا تو عید الفطر کی نماز بھی گھروں میں ادا کی جائے گی۔ رمضان المبارک کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتے قبل سعودی مفتی اعظم کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ اور حج مؤخر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 7 ہزار 142 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص اور 87 افراد جاں بحق جبکہ 1049 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔