افغانستان: تخار میں طالبان کا حملہ، 28 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان حملے میں 28 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ طالبان جنگجوؤں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق شمال مشرقی صوبے تخار کے ضلع خواجہ گھر میں طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کے 28 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

دونوں جانب سے کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جب کہ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں متعدد طالبان جنگجوئوں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے علاقے میں صورت حال اب کنٹرول میں ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں