بنگلہ دیش میں عوام نے کورونا لاک ڈاون کی دھجیاں اڑا دیں، نماز جنازہ میں ایک لاکھ افراد کی شرکت

ڈھاکہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بنگلہ دیش میں لاک ڈاون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بنگلہ دیش کی سیاسی و مذہبی جماعت خلافت مجلس کے نائب امیر نماز جنازہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انسٹھ سالہ زبیر احمد انصاری بنگلہ دیش کی سیاسی و مذہبی جماعت خلافت مجلس کے نائب امیر تھے اور ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ساریل نامی شہر کے ایک مدرسے میں ادا کی گئی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے اہل خانہ کو پچاس افراد کے ہمراہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت فراہم کی گئی تھی۔

مقامی پولیس کے سربراہ شہادت حسین کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھی اہلکار ہزاروں افراد کے سامنے بے بس ہو گئے تھے۔ زبیر احمد انصاری کی نماز جنازہ میں نہ صرف مدارس کے طلبا شریک ہوئے بلکہ عام شعبہ حیات کے لوگوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔

خلافت مجلس تنظیم کی انتظامیہ اور وزیراعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے۔ بنگلہ دیش کے اس مشہور مبلغ کی وفات جمعے کے روز ہوئی تھی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سو چھیاسی ملین نفوس پر مشتمل بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 26 مارچ سے لاک ڈان جاری ہے۔ یہ پابندیاں مساجد پر بھی لاگو ہیں اور ایک مسجد میں پانچ سے زیادہ لوگوں کو بیک وقت جمع ہو کر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

القمرآن لائن کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں ابھی تقریبا 2948 افراد مہلک وائرس کووڈ انیس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 101 بتائی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ملک میں بھی ٹیسٹ نہ ہونے کے برابر کیے جا رہے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں