نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 20 ہزار 362 سے تجاوز کرگئی جبکہ 653 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرکورونا وائرس کے 1336 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 20 ہزار 362 تک پہنچ گئی ہے، اس دوران بھارت کے مختلف علاقوں میں مزید 50 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 653 ہوگئی۔
بھارت کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 20 ہزار 362 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے، کورونا سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 552 کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 19 افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تینوں ریاستوں میں مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ رہی ہے جو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کا 65 فیصد ہے۔