امریکا: کورونا وائرس سے ایک دن میں 2804 ہلاکتیں، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار 318 ہوگئی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر قیامت ڈھا دی، ایک ہی روز میں ریکارڈ 2804 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مجموعی طور پر امریکہ میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار 318 سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے، کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید 2804 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 318 سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 18 ہزار 700 سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 82 ہزار 973 ہوگئی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں امیگریشن 60 روز تک معطل رہے گی۔ امریکی سینیٹ میں 480 ارب ڈالر  امدادی پیکج منظور کرلیا گیا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگا رہے ہیں۔ نادیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کیلئے میں امریکا میں امیگریشن پر عارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کررہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پھر سے چین میں کورونا سے ہلاکتوں پر شک کا اظہار کیا ہے۔ چین نے کورونا کے حوالے سے دھوکا دیا ہے، امریکی ریاست میسوری نے چین پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں