بھارت میں کورونا وائرس سے 681 افراد ہلاک، 21 ہزار 370 متاثر

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دوسری بڑی لہر آئی ہے اور ملک میں ایک ہزار 486 افراد کے وائرس سے متاثرہ ہونے کے بعد وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 370 ہوگئی ہے۔

بھارت میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز پیر کو رپورٹ ہوئے تھے جب ایک ہزار 540 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اب ایک دوسری بڑی لہر آئی ہے جس میں بدھ کو مزید ایک ہزار 486 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/theworldindex/status/1253007237074780162?s=19

بھارت میں سب سے زیادہ 3 ہزار کیسز ممبئی میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد 2 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ نئی دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔

احمد آباد میں ایک ہزار 298، اندور میں 915، پونے میں 660 اور جے پور میں 537 لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بھارت میں 60 فیصد کیسز پانچ ریاستوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں مہاراشٹر، گجرات، دہلی، راجستھان اور تامل ناڈو شامل ہیں۔

بھارت میں 2 اپریل کو 211 اضلاع سے کیسز رپورٹ ہورہے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 430 اضلاع تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 اموات ہوئی ہیں جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 681 ہوگئی ہے۔

بھارت میں وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 19.36 فیصد ہے اور اس مناسبت سے روزانہ تقریباً 618 افراد صحتیاب ہو رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں