اسرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی نوجوان گولی مار کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی نوجوان پر اسرائیلی فوج کی طرف سے الزام عاید کیا گیا کہ اس نے القدس شہر میں ایک اسرائیلی فوجی افسر کو چاقو سے حملہ کرنے کے ساتھ اپنی گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی ویب سائیٹ’ 0404′ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں ‘معالیہ ادومیم’ یہودی کالونی میں ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا اور ساتھ ہی اسے گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی اخبار ‘ہارٹز’ کے مطابق فلسطینی حملہ آور کو جوابی کارروائی میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ہے۔

ہارٹز کے مطابق ایک کار سوار فلسطینی نے سڑک پر کھڑے اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا۔ اس کے بعد اسے گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی۔ کچھ فاصلے پرکھڑے دوسرے فوجیوں نے فلسطینی نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے قبضے سے ایک پائپ بم برآمد کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی شہید کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں