نوشہرہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جمیعت علماء اسلام کے ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ کے ضلعی رہنماء اور جامعہ ترتیل القرآن نوشہرہ کے مولانا عبداللہ مسجد الفرقان میں نماز پڑھانے کے بعد گھر جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے مولانا عبداللہ کو اندھادھند فائرنگ کر کے گولیوں سے چھلنی کر دیا، حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بعدازاں ان کی لاش کو قاضی کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں جمیعت علماء اسلام کے ورکروں نے احتجاج شروع کر رکھا ہے، مفتی حاکم علی نے ان کی شہادت کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات قرار دیا ہے۔