پاکستان میں کورونا وائرس سے 248 افراد جاں بحق، 11736 متاثر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مزید نئے کیسز کے بعد یہ تعداد 11 ہزار 736 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک 242 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 248 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11736 تک جا  پہنچی ہے۔

248 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 75 ، پنجاب میں 68 ، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں 3، 3 افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

26 فروری سے پاکستان میں آنے والا یہ وائرس ابتدا کے ایک ماہ میں اتنا تیزی سے نہیں پھیلا تھا تاہم اس کے بعد سے آج تک اس وائرس کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کو تقریباً 2 ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے اور اس دوران حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات بھی اٹھائے گئے اور کہیں پابندیاں تو کہیں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں