پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر بھی کورونا سے نہ بچ سکا اور صوبے میں پہلا ڈاکٹر کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور میں ای این ٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید میں چند ہفتے قبل کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹر جاوید حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے اور ڈاکٹر محمد جاوید کو وینٹی لٹر پر رکھا گیا تھا۔