پاراچنار (ڈیلی اردو) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے کرم ضلع سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے رکن منیر خان اورکزئی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
منیر خان اورکزئی کے صاحبزادے اختر منیر اورکزئی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے والد کے کورونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منیر خان اورکزئی کی حالت اب بہتر ہے، وہ ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔
اختر منیر اورکزئی نے مزید بتایا کہ منیر خان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری فیملی کے دیگر افراد کے بھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، منیر خان اورکزئی لاک ڈاؤن کی صورتِ حال میں گھر پر ہی رہے ہیں۔