کورونا وائرس: سری لنکا میں ایک بار پھر کرفیو نافذ

کولمبو (ڈیلی اردو) کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سری لنکا نے ایک بار پھر 24 گھنٹوں کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

جمعہ کے روز ملک میں 46 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 420 تک جا پہنچی ہے اور یہاں اب تک اموات کی تعداد 7 ہے۔

نئے متاثرہ افراد میں دارالحکومت کولمبو کے قریبی کیمپ سے تعلق رکھنے والے 30 ملاح شامل ہیں۔ اب تک 60 ملاح کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

سری لنکا میں پیر کو ملک کے دوتہائی حصوں میں کرفیو میں نرمی کی گئی۔ پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 30000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 33 ہزار 903 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے، 8 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں