نیو یارک (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کے باعث ہونے والی اموات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور متاثرین کی تعداد 28 لاکھ 75 ہزار سے ہوچکی ہے جب کہ 8 لاکھ 11 ہزار 660 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
جوہن ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آکر 53 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے اور متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 551 ہوچکی ہے۔ اسپین میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی اور اموات کی تعداد 22 ہزار 902 ہوچکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثر اور 26 ہزار 384 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں وبا کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار تک جا پہنچی ہے اور 22 ہزار 648 ہلاکتیں ہوچکی ہے۔ جرمنی میں اگرچہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے تاہم 5 ہزار 819 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 تقریباً لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے اور ہلاکتیں 20 ہزارسے تجاوز کرگئی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں 265 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں چینی شہر ووہان میں مہلک وائرس کے مریض سامنے آئے تھے اور چند ماہ کے دوران دیکھتے ہی دیکھتے یہ مہلک وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔