اسلام آباد (ش ح ط) بلوچستان میں ضلع پنجگور کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، پاک ایران سرحد سے ملحقہ علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی تو ایک مقام پر موجود دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کی قیادت کرنے والا کمانڈر، 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
فورسز نے نعشیں تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیں۔