بلوچستان ریپلکن آرمی کے تین کمانڈر ایران میں فائرنگ سے ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ‏بلوچستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر پیشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم بی آر اے کے تین کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت زاہد، حمل اور فضل کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول زاہد کا بھائی برکت علی کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان ریپلکن آرمی (بی آر اے) کا سابق کمانڈر تھا اور کچھ عرصہ قبل منحرف ہوکر پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر ہوا تھا۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے گو کہ سابق بی آر اے کمانڈر نے سرنڈر کر دیا تھا مگر اسکا بھائی زاہد اور اسکا دوست کمانڈر فضل اور حمل تاحال کالعدم تنظیم سے منسلک اور پاکستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں