سرینگر (ڈیلی اردو) قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد چار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماہ رمضان شروع ہوتے ہی قابض افواج نے اپنی ریاستی دہشتگردی میں تیزی لاتے ہوئے ضلع کلگام کے علاقے استھال میں سرچ آپریشن کے دوران مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کلگام میں چوبیس گھنٹے کے دوران 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔
مزید 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد صرف ایک ہفتے کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز پلوامہ میں 3 اور جمعہ کو ضلع شوپیاں میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔
اُدھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسلسل لاک ڈاؤن اور محاصرے سے کشمیری ذہنی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔