یروشلم (ڈیلی اردو) قابض اسرائیلی ریاست میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 203 ہوگئی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’13’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کی شام تل ہاشو میر ہسپتال میں کورونا کی ایک معمر مریضہ دم توڑ گئی جس کے بعد کورونا سے اسرائیل میں ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد 203ہوگئی ہے۔
The #coronavirus death toll in #Israel rose to 203, meanwhile the tourism industry in Israel will begin to gradually reopen on Sunday along with schools and kindergartens. https://t.co/vdVx8lcf6M
— The Jerusalem Post (@Jerusalem_Post) April 27, 2020
اسرائیلی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا سے مزید آٹھ افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 203 ہوگئی ہے۔ بعد ازاں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی کرونا سے ہلاک ہوگئی۔
عبرانی ویب سائیٹ’واللا’ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 466 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 129 کی حالت خطرے میں ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 100 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 6602 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔