راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون شہید جب کہ 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ اور جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
Indian Army troops initiated unprovoked CFVs in Jandrot & Khuiratta Sectors along #LOC deliberately targeting civilian population this morning. A woman embraced shahadat while an 8 years old girl sustained injuries. Injured child evacuated & being provided medical care.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 27, 2020
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 36 سالہ خاتون یاسمین شہید ہوگئی جس کا تعلق گاؤں رید سے تھا۔
بھارتی فائرنگ سے گاؤں موہرہ چھترکی ایک 8 سال کی بچی بھی زخمی ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔