گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی (ڈیلی اردو) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

انہوں نے یہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے لکھا کہ ‘میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انشااللہ میں اس بیماری سے لڑوں گا۔’انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ‘عمران خان نے مشکل حالات سے لڑنا سکھایا ہے۔ اللہ اس وبا سے لڑنے کی ہمت اور طاقت دے۔’

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کل میری والدہ آئی تھیں ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کرانے کا سوچا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رات کو ہی قرنطینہ کرلینا چاہئے تھا لیکن صبح قرنطینہ ہوا ہوں، اپنی والدہ اور گھر والوں کا کورونا ٹیسٹ کراؤں گا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھ میں کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں، ابھی تو مکمل صحت یاب ہوں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں