کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ایند جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر نور اللہ خان نے کورونا وائرس کی تصدیق اپنے ویڈیو بیان میں کی۔
#Balochistan #CoronaVirusPakistan
کرونا وائرس کی خلاف نبرد آزما ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بلند حوصلے کے ساتھ پیغام اور دوبارہ جلد ہی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے پرعزم۔۔ pic.twitter.com/8TgOamxF2j— ???????????????? Mujeeb Ahmed ???????????????? (@Mjueebkhan1) April 27, 2020
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ہسپتال کی لیبارٹری میں 8 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے ہیں جس کے بعد میرا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
#deadly pandemic catching more & more, #Another Frontline fighter #Medical Superintendent #Fatima Jinnah Hospital, Dr Noorullah Musakhail also tested positive for #COVID2019 #Balochistan
— ???????? (@Info_Balochistn) April 28, 2020
انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی 14 دن کے لیے آئسولیشن میں جانا ہے اور پھر صحتیاب ہونے کے بعد میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ ڈاکٹر نور اللہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی درخواست کی۔
رواں ہفتے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک طبی عملے کے 253 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں شامل 22 اپریل تک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 124 ڈاکٹرز، 39 نرسز اور 90 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 56 میڈٰیکل ورکرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 19 ڈاکٹرز، 15 نرسز اور طبی عملے کے دیگر 22 افراد شامل ہیں۔