نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکی فوج کی ویب سائٹ اسٹرائپس کی رپورٹ کے مطابق چھاتہ بردار امریکی افواج کی بیاسیویں بٹالین کے کمانڈر آنڈرو ساسلاو نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے خبر دی ہے کہ چھاتہ بردار فوجی جو سینٹرل کمانڈ کی مدد کے لئے علاقے میں داخل ہوئے تھے، آئندہ ہفتوں میں عراق سے کویت منتقل ہو جائیں گے۔
امریکی دہشتگردوں کی مذکورہ ویب سائٹ نے چھاتہ بردار کی بیالیسویں بٹالین کے کمانڈر کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہیں امریکہ پہنچنے کے بعد دو ہفتے کے لئے قرنطینہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا پھیلنے کے بعد سے اب تک 8 سو سے زیادہ امریکی فوجی عراق سے امریکہ واپس امریکا جا چکے ہیں اور بہت سے امریکی فوجی دستے کویت میں تعینات ہیں جبکہ کچھ عراق میں امریکی سفارت خانے کی حفاظت کے بہانے موجود ہیں۔