رام اللہ: اسرائیلی حراست میں شہید فلسیطنی نوجوان سپردخاک

رام اللہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی جیل میں دوران حراست شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کو گذشتہ روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے نواح میں اس کے آبائی علاقے عابود میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 23 سالہ اسیر نور الدین جابر البرغوثی چند روز قبل اسرائیل کے جزیرہ نما النقب کی جیل میں اچانک بے ہوش ہوگیا تھا۔ اسے بروقت کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی اور حالت خراب رہنے کے باوجود کئی گھنٹے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پر دم توڑ گیا تھا۔

شہید کا جسد خاکی اسرائیلی جیل سے رام اللہ کے ایک میڈیکل کپملیکس لایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ شہید کو گذشتہ روز اس کے آبائی علاقے عابود میں حمیدی البرغوثی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کے اہل خانہ اور دیگر شہرویوں کی بڑی تعداد نے تدفین سے قبل اس کا آخری دیدار قبرستان میں کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں اب بھی 5 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی موجود ہیں جو ان کے اہل خانہ کو حوالے نہیں کیے گئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں